Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

حکومت گرانے کے عمران خان کے الزامات سراسر جھوٹ، خدیجہ شاہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں، امریکی ترجمان

Published

on

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر جلاؤ گھیراؤ کے بعد گرفتار ہونے والی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی کر رہا ہے اور اس نے پاکستانی حکام سے ان تک رسائی مانگی ہے۔

چھ جون کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدنت پٹیل سے پوچھا گیا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سازش کے دعوے کو دہرایا ہے اور وہ سابق پاکستانی سفیر (حسین حقانی) اور آرمی چیف جنرل باجوہ پر الزام لگاتے ہیں کہ انھوں نے ہی امریکہ سے کہا کہ عمران خان امریکی مخالف ہیں۔

اس پر ویدنت پٹیل نے کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ ہیں، صرف پاکستان کے عوام ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ’امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کی قدر کرتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفاد میں پایا ہے۔‘

اس سوال پر کہ آیا نو مئی کے واقعات پر گرفتار کیے گئے امریکی شہریوں سے امریکی حکومت نے کوئی رابطہ کیا ہے تو ان کا جواب تھا کہ وہ رازداری کے خدشے کے باعث انفرادی کیس کے بارے میں تفصیل نہیں دے سکتے مگر جب بھی کبھی امریکی شہری کو بیرون ملک گرفتار کیا جائے تو ’ہم مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ پاکستانی حکام فری اینڈ فیئر ٹرائل کو یقینی بنائیں گے۔‘

مسٹر پٹیل سے پوچھا گیا کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں جنھیں اطلاعات کے مطابق فوج پر تنقیدی ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا تو کیا امریکہ اس کیس کی پیروی کر رہا ہے؟

ان کا جواب تھا کہ ’ہم خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں اور ہم نے پاکستانی حکام سے ان تک کونسلر رسائی مانگی ہے۔ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دیں۔

’خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں اس لیے ہم اس معاملے میں حکومت پاکستان سے براہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔‘

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین