تازہ ترین

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان 3 نکات پر معاہدہ طے پا گیا

Published

on

مسلم لیگ ن اورایم کیو ایم میں معاہدہ طے پا گیا. دونوں جماعتوں کے قائدین نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ایم کیو ایم اور ن لیگ کا معاہدہ 3 نکات پر مشتمل ہے۔ ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی۔بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی۔

معاہدے کے تحت وزیراعظم اوراسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کی حمایت کی جائے گی۔

ایم کیو ایم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم ایاز صادق نے انہیں منا لیا۔

سردار ایاز صادق نے ایم کیوایم رہنماؤں کو منانے کے لیے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہوا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version