معاشرہ

ہاکی کی گیندوں میں منشیات چھپا کر سری لنکا بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دنیا کی مہنگی ترین منشیات ویڈ جیوانی سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق جیوانی سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4کلو 75 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

ایک دوسری کارروائی کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی کے رہائشی ملزم کی جانب سے سری لنکا بھجے جانے والے پارسل سے 1کلو 50 گرام آئس برآمد کرلی گئی،برآمدہ منشیات ہاکی کی 10عدد گیندوں میں چھپائی گئی تھی۔

فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں،کارروائی میں مردان کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب ایک گاڑی سے 14کلو 400 گرام افیون اور 15کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی،برآمدہ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،اس کارروائی میں گجرانوالہ کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو 821گرام چرس  تحویل میں لی گئی،برآمدہ منشیات ملزم نے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی،بنوں کا رہائشی مُلزم ابوظہبی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو 250 گرام آئس برآمد گئی،باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر نے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا، مُلزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد کیےگئے،ملزم برآمدہ چرس شارجہ اسمگل کرنے  کی کوشش کر رہا تھا،بنوں کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version