معاشرہ
نمک کی آڑ میں 26 کلو آئس ملائشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران سمندری راستے سے اسمگل کی جانے والی آئس(انتہائی فائن کوالٹی ہیروئن)کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کء مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ کے کے آئی ٹی سی(کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل)پر کارروائی عمل میں لاِئی گئی،جس کے دوران نمک کی آڑ میں سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،دوران کارروائی کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی،
برآمد شُدہ آئس کو کنٹینر کے فرش میں مہارت کیساتھ بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا،
کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بُک کیا گیا تھا،کنٹینر اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث عناصر کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔