بزنس
گولڈ کی قیمت میں فی تولہ غیرمعمولی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ہزار 82 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہوگئی تھی۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی