Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 657 پوائنٹس اضافہ، سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا اختتام 657 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا، سرمایہ کاروں کے مطابق گردشی قرضوں کے لیے رقم جاری کرنے کے حکومتی فیصلے نے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔ آج سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

 گردشی قرضوں کے لیے رقم کے اجرا کے حکومتی فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس سی 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار 90 پوائنٹس کی سطح تک بھی ٹریڈ ہوا، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 657 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 12 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 140 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 171 کے حصص کے داموں میں کمی ہوئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالرز کمی کے بعد 2042 ڈالرز کی سطح پر آگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔

انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 279.85 ہوگئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین