لائف سٹائل

غیرمتوقع امتحان، دوستی کی داستان، خواتین کی ہمت کی کہانی، فلم ’آرپار‘ کا ٹریلر جاری

Published

on

سسپنس اور ڈرامے سے بھرپورملٹی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم” آر پار“ کا ٹریلرسینما گھروں میں جاری کردیا گیا۔

فلم کا ٹریلر ایک ایسی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے جس میں دوستی کی کوئی سرحد اور جرات مند ہونے کے لئے جنس کی قید نہیں ہے۔ کلاکار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے، سلیم داد کی زیر ہدایت تیار کی جانے یہ فلم یقینا فلم بینوں کے دل جیت لے گی۔

فلم کے مصنف بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہود قادری ہیں جنہیں ان کی فلم” ساون“کی بہترین کی کہانی اور اسکرین پلے پر دس سے زائد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ مشہود قادری کو پاکستان کی آسکر کمیٹی نے آسکر کے لئے نامزد کیا تھا‘یہ حیران کن امر نہیں ہے کہ ان کے دوسرے منصوبے کو بھی ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے اور فیسٹیول سرکٹ میں ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

فلم ”آرپار “ کے ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مشہود قادری نے اس فلم میں فکر انگیزمواد کے ساتھ مصالحہ بھی شامل کیا ہے تاکہ ہر خاص وعا م کی توجہ حاصل کی جاسکے ۔جوانی پھر نہیں آنی‘شیر دل‘ بالو ماہی‘مہرالنساء، وی لب یو اور چکر جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اپنی بہترین سینماٹوگرافی کے جوہر دکھانے والے سلیم دادنے فلم آرپار کے ذریعے سلور اسکرین پراپنی صلاحیت کا جادو بکھیر دیاتھا۔ ”آرپار “ عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

”آر پار “میں سلیم داددوستوں کے لئے محبت کا ایک پیچیدہ جال بنتے نظر آتے ہیں جبکہ اس فلم میں خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں حائل مشکلات اور اس کے نتائج جیسے اہم موضوع کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

سرحدوں کے پار دھڑکتی ہوئی شہر کی زندگی کے پس منظر میں بننے والی یہ فلم دو خاندانوں کی الجھی ہوئی زندگیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کے نمایاں ستاروں میں معمر رانا‘ ارم اختر‘عکاشہ گل اورشمائل خان جیسے با صلاحیت اداکار شامل ہیں۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم داد نے کہا”فلم ”آرپار “ کو پیش کرنے کا مقصد ناظرین کوایک ایسی دلچسپ تفریح فراہم کرنا ہے جو انہیں غیرمتوقع اور پرجوش دوراہوں سے گزارتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا یہ فلم گنجلک رشتوں کا احاطہ کرتی ہے‘ ہم مشکل حالات درپیش آنے پر جو فیصلے کرتے ہیں ”آرپار“ ان فیصلوں کے نتائج کی جھلک دکھاتی ہے۔

سلیم داد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ناظرین اداکاروں کی جاندار پرفارمنس سے مسحور ہوں گے اورفلم کی دلفریب داستان انہیں اپنے سحر میں جکڑ لے گی ۔

آر پار عید الضحی 2023 کونمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔فلم کے شائقین اور سلیم داد کے پرستار وں کو توقع ہے کہ انہیں ایک دلچسپ فلم دیکھنے کو میسر آئے گی ‘ یہی وجہ ہے کہ وہ فلم کے پریمیئر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version