پاکستان

اے این ایف نے 11 کارروائیوں کے دوران 106 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 13 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر مسافر سے 800 نشہ آور گولیاں اور سٹی ریلوے اسٹیشن کراچی پر مُلزمان سے 9 کلو کیٹامائن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،11 کاروائیوں میں 106 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 13ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 800 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی،مُلزم پرواز ایس وی 705 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

سٹی ریلوے اسٹیشن کارروائی کے دوران گرفتار  3 مُلزمان سے 9 کلو کیٹامائن برآمد کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 504 گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،مُلزم پرواز نمبر GF-771 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے  18 گرام ویڈ برآمد کی گئی،ترجمان کے مطابق اے این ایف نے لاہور ڈی ایچ اے اور عسکری 10 میں دو کارروائیاں کیں،جس میں تین گاڑیوں سے مجموعی طور پر 7 کلو ہیروئن اور 940 گرام کوکین قبضے میں لی گئی،دورانِ کارروائی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافر سے 500 گرام آئس تحویل میں لی گئی، ملزم پرواز نمبر QR -621 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا،فیصل آباد ایئرپورٹ پر پرواز نمبر GF-791 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر سے 335 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزم منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا،گورنمنٹ کالج پشاور کے قریب گاڑی سے 57 کلو 600 گرام چرس، 12 کلو افیون، 7 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی، دورانِ کارروائی خاتون سمیت ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی،برآمدہ منشیات گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر  کے پیٹ سے 112 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،مُلزم دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا،خیبر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version