دنیا

انقرہ: بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر یوکرین کے نمائندے نے روس کے مندوب کو مکے جڑ دیئے، ویڈیو وائرل

Published

on

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان شدید تناؤ ہے اور اس کا ایک اظہار انقرہ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ہوا، جب یوکرین کے رکن پارلیمنٹ نے روس کے ایک نمائندے کو سرعام مکے جڑ دیئے۔

بلیک سی اکنامک کوآپریشن کی 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان ہاتھاپائی کا واقعہ پیش آیا۔ اس ہاتھاپائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسندر ماریووسسکی اور روس کے مندوب کے درمیان ہاتھاپائی اس وقت شروع ہوئی جب روس کے نمائندے نے یوکرینی رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ سے ان کا پرچم چھینا، روس کے مندوب یوکرین رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ سے پرچم چھین کر دوڑ لگادی، لیکن یوکرین کے رکن پارلیمنٹ نے انہیں جانے نہیں اور دوڑ کر ان پر مکوں سے حملہ کیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو کو ٹویٹر پر نہ صرف بڑی تعداد میں دیکھا گیا بلکہ اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔ کسی نے عوامی نمائندوں کی بین الاقوامی فورم پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو کسی نے یوکرین کے نمائندے کے ردعمل کی حمایت کی اور کہا کہ روس کے مندوب نے پرچم چھیننے کی حرکت کر کے پہل کی اور خود شامت کو دعوت دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version