پاکستان

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلحہ لائسنس،سفارت خانوں تک ترجیحی رسائی سمیت کئی مراعات کا اعلان

Published

on

بجٹ 2023-24 میں بیرون ممالک پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔مالی سال2023-24  کے بجٹ میں غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر عائد دو فیصد پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

یہ اقدام ترسیلاتِ زر کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے،بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم کے لیے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجراء کیا جا رہا ہے،ڈائمنڈ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

ڈائمںڈ کارڈ ہولڈر کو دی جانے والی مراعات میں ایک غیرممنوعہ ہتھیار کا لائسنس، گریٹیز پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولت شامل ہیں

ریمینٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے سکیم کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version