پاکستان

کراچی ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 ماہ تک روزانہ 2 سے 3 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان

Published

on

جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمتی کام کے لیے یومیہ بنیاد پر2سے3گھنٹے کے لیے بندرکھا جائےگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رن وے25ایل کو 5 ماہ تک روزانہ بندش کے دوران رن وے کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔

رن وے کی مرمت کے حوالے سے باقاعدہ طورپرنوٹم جاری کرکے ائیرلائنزکو آگاہ کردیاگیا، ہفتہ واربنیاد پررن وے کی مختصر وقت کے لیے بندش کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

سی اے اے کے مطابق پیرتا اتوار مختلف اوقات میں رن وے کی مرمت ہوگی،25 اگست 2023 سے 23 جنوری 2024 تک کراچی ائیرپورٹ رن وے نمبر25ایل کی مرمت کا کام ہوگا۔

رن وے کی مینٹنس کے دوران فضائی آپریشن پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، پروازوں کی آمدروفت کے لیے متبادل رن وے موجود ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version