Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گوجرانوالہ سے ایک اور انسانی سمگلر گرفتار، اب تک گرفتاریوں کی تعداد 17 ہو گئی

Published

on

یونان کشتی حادثہ  کے بعد ایف آئی اے لاہور زون نے کاروائی کرتے ہوئے ابتک 17 انسانی سمگلروں کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے۔  گجرات نے7 ، لاہور نے2 اور گجرانوالہ سرکل نے8 انسانی سمگلر گرفتار کئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے یونان کشتی حادثہ میں 167لاپتہ نوجوانوں کے متاثرہ خاندانوں کے ڈی این اے سمپلز حاصل کر لئے  ہیں جن کو یونان حادثہ میں ملنے والی لاشوں سے میچ کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے 54 مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں 5 گجرات میں 18 اور گجرانوالہ 31 مقدمات کا اندراج کیا گیااور ان مقدمات کی روشنی میں ملزموں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اب تک لاہور زون نے کاروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی باقی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،اور تمام ملزمان سے ریکوری بھی کی جائے گی اور ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچانے تک ایف آئی اے چین سے نہیں بیٹھے گی۔

گجرانوالہ سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم علی احمد کو گرفتار کر لیا جس کو پہلے سے موجود ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین