پاکستان
اے این پی کوئٹہ کے رہنما قطب خان بازئی کا بیٹا اسلام آباد میں قتل
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی،تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا۔
چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا،گزشتہ ایک ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی،تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا۔
شالیمار پولیس نے مقتول کے بھائی کہ مدعیت میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیْ
شالیمار پولیس نے واقعہ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔