ٹاپ سٹوریز
عمران خان، ان کی بہن اور کئی سابق ارکان اسمبلی کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات، الیکشن سے پہلے گرفتاریوں کا امکان
الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہونے کو ہے،کرپشن، اقربا پروری اور ٹھیکوں میں کمیشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کےرہنماؤں کی نئی لسٹیں بنالیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف، انکی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور انکی فیملی لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی،شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔ فرح گوگی کے خلاف بھی مختلف کیسز میں چھان بین ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے بھی شکنجہ تیار کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمودالرشید،خیال کاسترو اور عمرسرفراز،آشفہ فتیانہ،بلال وڑائچ،لطیف گجر، حسین بہادردریشک،میاں وارث، سمیع اللہ چوہدری،ملک ظفراعوان شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،عام انتخابات سے پہلے ایک مرتبہ پھر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔