پاکستان
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مینگل آباد سے 4 ٹن منشیات پکڑ لی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مینگل آباد بلوچستان میں کارروائی کے دوران 2ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی،کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر کی گئی،جس کےدوران مال بردارگاڑی سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 منشیات اسمگلرزکو گرفتارکیاگیا،2ہزار330کلوگرام چرس گاڑی پرنصب سیمنٹ مکسچرمشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھائی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ موجود ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی،گاڑی میں سوار2ملزمان سہولت کار کےطورپرمنشیات سے بھری گاڑی کا روٹ کلیئرکروارہے تھے۔
دوران کارروائی گاڑی اورمال بردارٹرک میں سوار مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔
ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کررہےتھے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان سےگروہ کے دیگرارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی