پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مینگل آباد سے 4 ٹن منشیات پکڑ لی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مینگل آباد بلوچستان میں کارروائی کے دوران 2ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی،کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر کی گئی،جس کےدوران  مال بردارگاڑی سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 منشیات اسمگلرزکو گرفتارکیاگیا،2ہزار330کلوگرام چرس گاڑی پرنصب سیمنٹ مکسچرمشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھائی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ موجود ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی،گاڑی میں سوار2ملزمان سہولت کار کےطورپرمنشیات سے بھری گاڑی کا روٹ کلیئرکروارہے تھے۔

دوران کارروائی گاڑی اورمال بردارٹرک میں سوار مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کررہےتھے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان سےگروہ کے دیگرارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version