پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کی تربیتی مشق، حقیقی منظرنامے کے ساتھ آپریشنل اور انٹیلی جنس تجربات

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں پہلی بار 7 دن اور 8 راتوں پر محیط  جامع اور دو طرفہ آؤٹ ڈور ایکسرسائز آئرن فسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اس مشق کا مرکزی مقصد انسداد منشیات کے آپریشنز میں اے این ایف اکیڈمی میں 6 ماہ کی بنیادی تربیت حاصل کرنے والے اے این ایف میں نئے شامل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی مہارتوں کو نکھارنا تھا.

اس مشق نے حقیقی زندگی کے منظر ناموں کی تقلید پر توجہ مرکوز کی،جس میں تربیت یافتہ افراد نے قانون نافذ کرنیوالے افسران اور ساتھ ہی منشیات کے ممکنہ خطرات اوراس میں ملوث گروہوں کا کردارادا کیا.

ان تربیت یافتہ اہلکاروں نے مختلف آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے کرگراں قدرتجربہ حاصل کیا اورانٹیلیجنس اکٹھا کرنے،مخبروں سے نمٹنے،نگرانی کی کارروائیوں،چیک پوسٹوں کے قیام،گھروں کی تلاشی،چھاپے مارنے،گھات لگانے،کرائم سین مینیجمینٹ،تھانوں میں کام کرنے،استغاثہ اورعدالتی ٹرائل کرنے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا.

ڈی جی اے این ایف میجرجنرل انیق الرحمان ملک (ستارہ امتیاز ملٹری ) نےمشق کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا اوراکیڈمی میں اپنی نوعیت کی اس پہلی مشق کو تصور کرنے،ترتیب دینے اورمنعقد کرنے پر اے این ایف اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران کی بے حد تعریف کی.

میجر جنرل انیق الرحمان ملک نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اوراس جوش اور جذبے کی تعریف کی جس کے ساتھ انہوں نے اس ہفتے طویل مشق کی۔

یہ مشق اے این ایف کی افرادی قوت کے پیشہ ورانہ نقط نظر کو مزید بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version