تازہ ترین

انور مقصود نے اپنے متعلق زیرگردش افواہوں کی تردید کردی

Published

on

معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے اپنے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں انور مقصود نے کہا کہ میرے حوالے سے کچھ خبریں سرگرم تھیں تھیں کہ مجھے اغوا کرکے مارا پیٹا گیا ہے، ان افواہوں  کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا، دنیا بھر سے چاہنے والے خیریت کے لیے کال کررہے ہیں، میں کہتا ہوں کہ جو کچھ آپ سن رہے ہیں  یہ سب نہ ہوا ہے اور نہ  ہوگا کیونکہ میری عمر چوراسی برس ہے، میں تو ایک تھپڑ بھی نہیں سہہ سکوں گا، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

انور مقصود نے کہا کہ میں61 برس سے میں  آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں اور بول رہا ہوں ، مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، جو سرحدوں  پر ہم لوگوں کے لیے جانیں دے رہے ہیں ،  یہ سب میں کسی کے بولنے پر نہیں کہہ رہا ہوں،یہ سب میں دل سے کہہ رہا ہوں ،میرے پاس عام سا فون ہے جس میں کیمرہ تک  نہیں ہے۔تو کہاں سے میں ٹویٹ کروں گا؟

انور مقصود نے کہا کہ میرے نام پر  بیالیس اکاؤنٹس میری تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ سب جعلی ہیں ، میں نے ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کی کہ یہ اکاؤنٹ بند کروا دیں تو انہوں نے کہا کہ یہ بند نہیں ہو سکتے، جب تک میں ہوں پاکستان کے لیے اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version