ٹاپ سٹوریز
عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل، وکیل الیکشن کمیشن بیمار، سماعت ملتوی، آپ کی عدالت نہیں آؤں گا، لطیف کھوسہ
چیئرمین پی ٹی آئی کو آج بھی ریلیف نہ مل سکا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخوست پرالیکشن کمیشن کے وکیل طبعت ناسازی کے باعث غیرحاضررہے۔
کیس ملتوی کرنے کی استدعا پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے جوکیا وہ غلط کیا، کیس پیرتک ملتوی کرتے ہیں اور اگرکوئی نہ بھی آیا توفیصلہ کردیںگے۔
لطیف کھوسہ نے غصے سے کہا کہ پھرہم عدالت میں پیش نہیں ہوںگے،آپ نے جوکرنا ہے کریں ،ڈویژنل بنچ کے جانے پر کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے بھی لگے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پرسماعت کی۔ کمرہ عدالت میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کے ساتھ ساتھ لطیف کھوسہ وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے لا افسر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ امجد پرویز بیمار ہیں وہ آج پیش نہیں ہو سکتے، چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ یہ غلط بات ہے 15 بیس منٹ کے دلائل ہیں۔
وکیل الیکشن کیشن نے کہا کہ یہ صورت حال کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں ڈریپ لگا کرسپریم کورٹ پیش ہوا تھا ہم نے معاونت کرنی ہے،آپ اللہ کوجواب دہ ہیں بیس دن ہوگئے ہیں، ایک ٹرائل کورٹ نے میری غیرموجودگی میں مجھے سزا دی ،ایک بندہ اندرپڑا ہوا ہے اب آپ اس سزا کومعطل کرنے کے لئے تیارنہیں۔
سردار لطیف کھوسہ نے سماعت ملتوی ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اگرسماعت ملتوی کرنا ہے توپھرہم اس کا حصہ نہیں بن رہے، آج کیس ملتوی نہ کیا جائے،آپ کا جونئیرجج آپ کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے جوکیا وہ غلط کیا،پیرتک ملتوی کرتے ہیں اوراگرکوئی نہ بھی آیا توفیصلہ کردیںگے۔
لطیف کھوسہ نے غصے سے کہا کہ پھرچیئرمین پی ٹی آئی کومزید تین دن اندررکھیں گے؟ پھرہم عدالت میں پیش نہیں ہوںگے، آپ نے جوکرنا ہے کریں،عدالت نے الیکشن کمیشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیرتک کیلئے ملتوی کردی ، بنچ کے اٹھنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکلا نے شیم شیم اور فکسڈ میچ کے نعرے لگائے۔