Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی اور رشتہ دار خواتین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد

Published

on

لاہور ہائیکورٹ  نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کی رشتہ دارخواتین کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو بنچ نے پی پی 32 سے امیدوار ارشد چودھری کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

دو رکنی بنچ نے  اپیلیٹ ٹریبونل کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے ذریعے پرویز الہی اور ان کی رشتہ دار خواتین کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

پرویز الٰہی اور رشتہ دار خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ پرویز الہی کے گجرات پی پی 32 میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے دی اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

اپیلوں میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہی سمیت دیگر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین