پاکستان
پرویز الٰہی اور رشتہ دار خواتین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کی رشتہ دارخواتین کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو بنچ نے پی پی 32 سے امیدوار ارشد چودھری کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
دو رکنی بنچ نے اپیلیٹ ٹریبونل کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے ذریعے پرویز الہی اور ان کی رشتہ دار خواتین کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
پرویز الٰہی اور رشتہ دار خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ پرویز الہی کے گجرات پی پی 32 میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے دی اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔
اپیلوں میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہی سمیت دیگر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔