پاکستان
نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں، 8 جولائی تک ہر صورت کیس کو ختم کرنا ہے، عدالت
90 دن کا دورانیہ عدت نہیں، رجوع کا وقت ہے۔ اسے عورت کے لیے تلوار نہیں بنایا جاسکتاوکیل سلمان اکرم راجہ
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے آٹھ جولائی تک ہر صورت کیس کو ختم کرنا ہے۔
ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ میں آج جزوی دلائل دوں گا باقی کل کے لیے کیس رکھ لیں، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ہے۔ بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادے کا ہونا ہے۔ اگر رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے، اس کا کریمنل معاملے سے تعلق نہیں ہے۔ یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے، کہتے میں نے رجوع کرنا تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 1992 اور 1994 کی سپریم کورٹ کی ججمنٹ غیر مؤثر ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے متعد فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جن فیصلوں کا ذکر کر رہے ہیں میں ان کی سماعتوں میں بیٹھا کرتا تھا اور میرا ایل ایل ایم کا تھیسیس اسی پر تھا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ عدت کا دورانیہ 90 دن ہے۔ سپریم کورٹ نے 39 دن کے بعد اپنے فیصلے سے عورت کو تحفظ فراہم کیا۔ مفتی سعید نے بھی کہا کہ عورت کی بات عدت کے حوالے سے حتمی ہے لیکن انہوں نے عدالت میں غلط بیانی کی۔ 90 دن کا دورانیہ عدت نہیں، رجوع کا وقت ہے۔ اسے عورت کے لیے تلوار نہیں بنایا جاسکتا۔ چار گواہ ہیں، ملازم لطیف کے بیان کو ٹرائل کورٹ نے اہمیت دی۔ مفتی سعید کی گواہی بھی جھوٹی ثابت ہوئی۔ خاور مانیکا نے لطیف کے بیان پر انحصار کیا اور خود بھی وڈیو بیان پر غلط بیانی کی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا دوسرے نکاح کی بات سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عدت پوری تھی یا نہیں۔ یہ ایک گھڑی گئی کہانی تھی جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ یقیناً جج شاہ رخ ارجمند پر کوئی پریشر تھا کہ فیصلہ سنانے کے دن ہائیکورٹ کو لکھ دیا کہ فیصلہ نہیں سنا سکتا۔
خاور مانیکا کے وکیل نے استدعا کی کہ میں نے ایک کیس میں کل ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کی جائے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے عدالت کو بتایا کہ ہم دلائل کے لیے ایک دن لیں گے۔
جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ کل 11 بجے کا وقت رکھ لیتے ہیں، سلمان اکرم راجہ کل اپنے دلائل مکمل کریں، پرسوں بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل مکمل کریں۔ خاور مانیکا کے وکیل چار یا آٹھ جولائی میں سے ایک دن اپنے دلائل مکمل کر لیں۔ عدالت نے ہر صورت اٹھ جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی