پاکستان

سائفر کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

عمیران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کرینگے۔

15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی،آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر عمران خان کے وکیل جواب الجواب دلائل دینگے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version