پاکستان
کروڑوں روپے کے عوض بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ابراہیم مانیکا کی تلاش جاری، بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اینٹی کرپشن پنجاب نے پررشوت لیکر تقرر اور تبادلے کرانے کی تحقیقات کا دائرہ بشری بی بی تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقرر تبادلوں میں ابراہیم مانیکا کا نام آنے کے بعد اینٹی کرپشن نے نئے زاویے پر چھان بین شروع کی ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اور ابراہیم مانیکا کے پس پردہ بشری بی بی کی سرپرستی ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن پنجاب بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جلد جاری کر سکتی ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع نے کہا کہ تقرر تبادلوں کی بنیاد پر سیکڑوں افسران سے کروڑوں روپے رشوت لی گئی، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کا کیش بوائے ابراہیم مانیکا کا نام بتا چکا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیم مانیکا فرح گوگی سے ملنے والے پیسے کس کو دیتا تھا؟ اس کا کھوج لگانا باقی ہے، جس کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام ابراہیم مانیکا کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،دوسرے مرحلے میں بشری بی بی کو بلا کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔