Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نواز شریف کے پیغام کو سراہتے ہیں، مودی نے مبارکباد کا جواب دے دیا

Published

on

بھارتی انتخابات کے نتائج آنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو اپنے ہم منصب نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب پر مختصر مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے پیغام میں لکھا، ’بھارتی وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر نریندرا مودی کو مبارکباد‘۔

مودی نے بھی شہباز شریف کی پوسٹ کے جواب میں کہا، ’آپ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ‘۔

نواز شریف نے بھی مودی کے دوبارہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، آئیے نفرت کو امید سے بدل دیں۔

مودی نے جواب میں لکھا، ’نواز شریف کے پیغام کو سراہتے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ اپنے لوگوں کی بھلائی اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی‘۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین