Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن سے پہلے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو 61 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

Published

on

اسمبلیوں اور حکومت مدت پوری ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا عمل تیز کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 90 ارب روپے وفاقی بجٹ میں مختص کئے گئے تھے جن میں 41 ارب روپے اس سال حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

پلاننگ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 61 ارب روپے جاری کئے جا رہے ہیں، اس رقم میں 20 ارب روپے پچھلے مالی سال کے اور 41 ارب روپے موجودہ مالی سال کے بجٹ سے جاری کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این ایز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کا قسطوں میں اجرا کیا جا رہا ہے، ایم این ایز کو سپیشل ڈویلپمنٹ گرانٹس کے نام پر فنڈز دئیے جا رہے  ہیں،اگلے الیکشن میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ بٹورے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کے فنڈز کے اجرا کی منظوری گزشتہ ہفتے دی، وزارت خزانہ کے پچھلے ہفتے کے میمورنڈم کی بنیاد پر فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین