پاکستان
ریٹ پر بحث، بکروں کے بیوپاریوں نے کلہاڑی کے وار کر کے دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا
بکرے خریدنے کے خواہشمند نوجوان کو بیوپاریوں سے بحث کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بیوپاریوں نے تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے وار کر کے نوجوان عادل اور قدیر زخمی کر دیا۔
ویلنشیا ٹاؤن کے باہر غیر قانونی بکرا منڈی قائم ہے۔ مقامی رہائشی 21 سالہ عادل اور 22 سالہ قدیر گھر سے بکر منڈی بکرا خریدنے پہنچے اور ریٹ زیادہ ہونے پر بحث شروع کر دی۔
بات مذاق سے شروغ ہوئی جو تلخ کلامی میں بدل گئی کی اور پھر باقاعدہ لڑائی شروع ہو گئی
موقغ پر وہاں موجود خریداروں نے مداخلت کرکے ایک بار لڑائی ختم کروائی مگر بعد ازاں اچانگ بیوپاریوں کے ایک گروہ نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے عادل اور قدیر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
ورثا کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ان کے بچوں سے رقم بھی جھین لی۔ پولیس کے کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا