پاکستان

برطانوی ایوی ایشن سکیورٹی کے سربراہ کی پاکستان آمد، برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پیشرفت متوقع

Published

on

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کے ایوی ایشن سکیورٹی کے سربراہ پیٹررابنسن پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کے ایوی ایشن سکیورٹی کے سربراہ پیٹررابن سنکے دورے کے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پیٹررابنسن  کا دورہ حالیہ پاکستان سول ایوی ایشن بل اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی بل کی منظوری کے تناظر میں عمل میں آرہا ہے،پاکستان کی طرف سے یہ قانون سازی برطانیہ سمیت بین الاقوامی ایوی ایشن حلقوں کی جانب سے درخواست کے بعد کی گئی۔

پیٹر رابنسن کل 02 اگست کو ڈی جی سمیت سی اے اے انتظامیہ سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے،مسٹر رابنسن سول ایوی ایشن ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان کے دورے میں ایوی ایشن ڈویژن میں سیکرٹری ایوی ایشن سے ملاقات بھی شامل ہے،ملاقاتوں میں رسمی روابط کے مسودے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

رابنسن 03 اگست کو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ بھی کریں گے،اس کے علاوہ تربیت، معاونت اورآلات کے ذریعےپاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی امداد کی فراہمی پر بھی غور ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version