Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک کے 3 بڑے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے برطانوی وفد کی آمد

Published

on

ملک کےتین بڑے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایف ٹی کا وفد اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈی ایف ٹی کے وفد کو ایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ،فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگرشعبہ جات کی آڈٹ شروع کردیا،وفد علامہ اقبال انٹر نیشنل اورکراچی ایئرپورٹ کا سیکیورٹی سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد اسلام آباد،لاہور اورکراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے موثر بنانا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین