پاکستان
ملک کے 3 بڑے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے برطانوی وفد کی آمد
ملک کےتین بڑے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایف ٹی کا وفد اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈی ایف ٹی کے وفد کو ایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ،فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگرشعبہ جات کی آڈٹ شروع کردیا،وفد علامہ اقبال انٹر نیشنل اورکراچی ایئرپورٹ کا سیکیورٹی سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔
برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد اسلام آباد،لاہور اورکراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے موثر بنانا ہے۔