Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ندیم ارشد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پیرس اولمپکس میں حصہ لوں گا،قومی ہیرو کا اعلان

Published

on

ہنگری میں ہونے والے ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شب جیولن تھڑو کے فائنل میں سلور میڈل جتنے والے  ارشد ندیم گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے۔

قوم کا پرچم بلند کرنے والے اتھلیٹ  ارشد ندیم پر پھول نچھاور کئے گئے۔۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود  تھی۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے قومی ہیرو ارشد ندیم  کا استقبال کیا۔

ارشد ندیم کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈل ہولڈر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پذیرائی دی۔ میں ایتھلیٹس فیڈریشن کا شکرگزار ہوں۔ ہمارے کوچز نے شاندار پریکٹس کرائی۔

ارشد ندیم  نے کہا کہ ہم نے ورلڈ چیمپین شپ جیتی ہے۔ میں نے بازو کی سرجری کرائی تھی۔ پیرس میں ہونے والی اولمپکس 2024 میں حصہ لوں گا۔ پاکستان میں ہماری ٹریننگ کا گراؤنڈ نہیں ہے۔ مزید سرپرستی کی جائے تو اور اچھا کھیل سکتے ہیں۔ ورلڈ لیول انٹرنیشنل کوچنگ ہماری ضرورت ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین