Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسد عمر نے جنرل عاصم منیر، عمران خان بند کمرہ ملاقات کی تجویز دے دی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عمران خان کے بیانات پر فوجی ردعمل کے بعد عمران خان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بند کمرہ ملاقات کی تجویز دے دی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فوج کے ساتھ کھچاؤ کی صورتحال دور کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ون آن ون ملاقات کرنی چاہیے۔

ادارے کے ساتھ کوئی ٹکراؤ نہیں، لیکن ایک حاضر سروس جرنیل (میجر جنرل فیصل نصیر) کے بارے میں عمران خان نے اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں ،ادارے پر نہیں، ایک شخص کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں

اسد عمر نے کہا کہ بند کمرہ ملاقات میں عمران خان کے تحفظات کو جنرل عاصم منیر کھلے دل سے سنیں اور دونوں جانب سے جو گلے شکوے ہیں وہ کھل کر بیان کئے جائیں۔؎ اس وقت جو تناؤ کی صورت حال ہے وہ مثبت نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ممکن ہے جو خبریں عمران خان اور عاصم منیر کو پہنچائی جا رہی ہیں وہ درست نہ ہوں۔ جو بھی ہے آمنے سامنے بیٹھ کر سلجھا لیں۔ یہ زیادہ بہتر ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین