پاکستان
وزیرآباد حملہ: ایف آر میں رکاوٹ میں نے ڈالی، پرویز الٰہی کا اعتراف

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے تسلیم کیا ہے کہ وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے دوران فوجی افسر پر مقدمے کے اندراج میں رکاوٹ وہ تھے، ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف ایف آئی آر نہیں دی جا سکتی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پرویز الٰہی سے پوچھا گیا کہ تحقیقات میں کون رکاوٹیں ڈال رہا تھا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں نے ہی روکا تھا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ میرا موقف تھا کہا تھا آپ بے شک اپنی مرضی کے لوگ وہاں (تحقیقات کے لیے) لگا دیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آپ کی اپنی حکومت ہے۔ ہمیں بڑا دُکھ ہے اس بات کا۔
پرویزالٰہی نے مزید وضاحت کی کہ کہ ایسا ہو بھی نہیں سکتا تھا۔ آپ کسی جج کے خلاف ایف آئی آر نہیں دے سکتے، ان کا اپنا ادارہ موجود ہے۔ آپ فوج کے ادارے کے خلاف نہیں دے سکتے۔ چار ماہ کے بعد انھوں نے ہماری حکومت نہ چلنے دی۔ چار ماہ بعد عمران خان کے گھر کیا کِیا اور ہمارے گھر کیا کِیا۔
پرویز الہی نے کہا کہ پرانا وقت چلا گیا ہے، اب نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ آپ نے (اداروں کی) ساکھ بنانی ہے۔ اس لیے بڑے تحمل سے چلنا چاہیے۔’آئی ایس پی آر بھی ہمارا اپنا ادارہ ہے، اپنے لوگ ہیں۔ سب سے پہلا کام یہی ہوگا کہ ان کے ساتھ بیٹھیں، ملک کو مضبوط کریں
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور