کھیل
ایشز سیریز کا آغاز آج ،کینگرو بیٹنگvs انگلش باؤلنگ،ریکارڈز وتجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟
ٹیسٹ کرکٹ کی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز”Ashes” کا آغاز آج سے انگلینڈ کے اسٹیڈیم ایجبسٹن میں ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی اس سیریز کو کرکٹ کی دنیا کی سب سے پرانی رائیولری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
انگلش میڈیا نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کےمابین اس سیریز کو پاک بھارت ٹاکرے سے بھی بڑا قرار دے دیا ہے، اور اس سیریز میں پرفام کرنے والا کھلاڑی دنیا ئے کرکٹ میں اپنا نام بنا نے کے ساتھ ساتھ کئی اعزازات سے بھی نواز دیا جاتا ہے۔
اس سال ایشز سیریز کی میزبانی انگلینڈ کر رہا ہے اور آسٹریلوی کھلاڑی روایتی حریف انگلینڈ کو ان کے ملک میں شکست دینے کیلئے پر جوش ہیں ، دوسری جانب انگلش کھلاڑی بھی ایشز سیریز کو لے کر بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اورکینگروز کو چت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
آسٹریلوی بیٹنگ VSانگلینڈ باؤلنگ:
ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی بلے باز رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں اور یہ مارنس لبھوشین، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کا کڑا امتحان ہو گا کہ وہ انگلینڈ کے باؤلرز کا سامنا کیسے کرتے ہیں، کیونکہ انگلش کنڈیشنز میں جیمز اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ، اولی پوپ اور بین سٹوکس کو کھیلنا آسا ن نہیں ہو گا، کرکٹ ایکسپرٹس نے اس سیریز میں آسٹریلوی بیٹنگ اور انگلینڈ باؤلنگ کے درمیان مقابلے کو کانٹے دار قرار دیا ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ ایشز سٹیٹس:
ہیڈ ٹو ہیڈ اگر ان دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، اب تک دونوں ٹیمیں 72 سیریز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں ، جس میں 34 میں کینگر وٹیم فتح یاب جبکہ 32 سیریز انگلش ٹیم کے نام رہیں اور اب تک 6 سیریز ڈرا ہو چکی ہیں ،دونوں ٹیموں کے مابین 356 میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں 150 میں آسٹریلیا جبکہ 110 میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم نے فتح سمیٹی ہے،جبکہ 92 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔