Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، شہباز شریف نے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، نیب رپورٹ عدالت جمع

Published

on

نیب نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں بریت کی درخواست پر جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیا۔ نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کا ٹھیکہ دینے کے عمل میں بدعنوانی کے ثبوت نہیں ملے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے اور بغیر کسی شکوک و شبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔‘

نیب کی رپورٹ کے مطابق کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا نہ فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔ شہباز شریف نے آشیانہ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جمع جواب میں استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین