پاکستان
کراچی، چمن،پشاور میں اے این ایف کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر UL 189 سے کولمبو جانے والا کراچی کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے بیگ سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں،کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی کوریئر آفس میں ایک اور کارروائی کے دوران آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل واسکٹ میں چھپایا گیا 780 گرام مشکوک مواد قبضے میں لیا گیا۔
چمن فرینڈ شپ گیٹ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پارسل سے 900 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 15 کلو ہیروئن تحویل میں لی گئی۔
راولپنڈی مصریال روڈ پر کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 100 نشہ آور گولیاں برآمدکیے گئے، نوشہرہ ولی انٹر چینج کے قریب کار سے 144 کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کرکےپشاور کے رہائشی ملزم کوگرفتارکیا گیا،طور خم بارڈر نادرا چوک کے قریب 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 65000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔
اے این ایف اور ایف سی نےخیبر میں مشترکہ کاروائی کے دوران 13 کلو چرس قبضے میں لی،گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی