Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملتان ایئرپورٹ: چہروں کی شناخت کرنے والا جدید نظام نصب

Published

on

کراچی سمیت دیگرملکی ائیرپورٹس کے بعد ملتان کے ہوائی اڈے پربھی چہرے کی شناخت کرنے والا جدید نظام فعال کردیاگیا، ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ائیرپورٹ ہے،جس نے یہ سسٹم حاصل کیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم نے ملتان ائیرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی اورایف آئی اے کے عملے کو تربیت فراہم کی۔

یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا،بارڈرمینیجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی، سی اے اے اورجاپانی حکومت کے مابین ملکی ائرپورٹس پر سیکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لئے تعاون جاری رہےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین