Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ 2023: پاکستان کا دوسرے وینیوز پر کھیلنے سے انکار، پی سی بی ڈٹ گیا

Published

on

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشن کرکٹ کونسل کے نمائندوں سے دوبئی میں ملاقات کی، پی سی بی کی جانب سے سخت مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قومی ٹیم پاکستان کے علاوہ دوسرے وینیوز میں اپنے میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا۔

پہلے بھارت اور اب سری لنکا اور بنگلہ دیش کی جانب سے بھی پی سی بی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا گیا ہے، سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہن ڈے سلوا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں یو اے ای میں بہت گرمی ہوتی ہے ، لہذا ایشا کپ کے میچ سری لنکا میں کروائے جائیں اور آفیشل میزبان پاکستان ہی رہے، لیکن پی سی بی نے صاف انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے  یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت میں ایونٹس نہ کھیلنے کا فیصلہ کرسکتا ہے، چاہے آئی سی سی ایونٹ ہو یا اے سی سی ایونٹ، چئیرمین پی سی بی نے یہ مؤقف اپنا یا ہے کہ ایشیاء کپ کی پاکستان سے منتقلی ہر گز قبول نہیں ہو گی

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. escape rooms

    جولائی 5, 2024 at 6:21 شام

    Hello there, just became aware of your blog through Google, and found that it is really informative.
    I am going to watch out for brussels. I’ll appreciate if you continue this
    in future. A lot of people will be benefited from your writing.
    Cheers! Escape room

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین