Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ہم آپ کے ساتھ ہیں، سابق کرکٹرز کا عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پرسابق کرکٹر بھی میدان میں آگئے، وقار یونس، وسیم اکرم اور محمد حفیظ نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ کپتان آپ اکیلے نہیں، ہزاروں لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ روزرینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین