Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آصفہ بھٹو کو این اے 196 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

Published

on

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ والی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 2 نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری این اے 196کی نشست چھوڑیں گے جس کے بعد ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو اس نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ پر ماضی میں بے نظیر بھٹو بھی الیکشن لڑ چکی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین