ٹاپ سٹوریز

تحریک انصاف چھوڑنے کے48گھنٹے بعد ابرارالحق کا لندن میں کنسرٹ

Published

on

تحریک انصاف چھوڑنے والے سیاستدان ابرارالحق، جو گلوکار بھی، ان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، اس میں ابرارالحق اپنے کئی مشہور آئٹمز کے علاوہ ایک نیا گانا گاتے بھی سنائی دیتے ہیں جس کے بول ہیں، عاصم منیر، میری جند، میری جان۔

ابرارالحق نے نم آنکھوں کے ساتھ پارٹی چھوڑی تھی لیککن پارٹی چھوڑنے کے فوری بعد کنسرٹ پر ناقدین انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور نئے گیت پر تو زیادی لے دے ہو رہی ہے۔

پوڈکاسٹ ہوسٹ شہزاد غیاث نے ابرارالحق کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ یہی نیا گانا گا رہے ہیں اور لکھا کہ ٹھیک ہے ابرارالحق کو کنسرٹ کرنا تھا پر یہ گانا گایا انہوں نے؟

شمع جونیجو نے بھی یہی کلپ شیئر کیا۔

جیو کے لندن کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ نے بھی ابرارالحق کے کنسرٹ کا کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ ابرارالحق پارٹی چھوڑنے کے 48 گھنٹے بعد لندن میں پرفارم کر رہے ہیں، کنسرٹ جس کے لیے علیم خان نے تعاون کیا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف اسامہ ظفر نے لکھا کہ ابرار مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بعد لندن میں پارٹی کر رہے ہیں اور خدیجہ شاہ جعلی معافی کے بعد سروسز ہسپتال میں موج کر رہی ہیں اور غریب نوجوان جیلوں میں ‘ موج؛ کر رہے ہیں

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version