پاکستان

عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کا جیل ٹرائل ہوگا

مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا حکم دے دیا،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری ٫ میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی،زیر حراست ملزمان کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کئے گئے،خدیجہ شاہ سمیت مقدمہ کے دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں،تھانہ گلبرگ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کررکھا ہے۔

عدالت نے ٹرائل کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version