Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب، رپورٹ کے بعد کوئی مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ کی مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر سماعت ہو ئی۔عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دئیے اور حکم دیا کہ  جو محکمہ جس روز رپورٹ جمع کرائے اس کے بعد ایف آئی آر یا انکوائری نہیں نکلنی چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ اگر حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے،لاء افسران متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو یقینی بنائیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

درخواست میں حکومت پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے شوہر عمران خان جیل میں قید ہیں،درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج ہیں،درخواست گزار کیخلاف مختلف حکام کی جانب سے نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے، نیب، ایف آئی اے، انٹی کرپشن اور پولیس میں ایف آئی آرز، انکوائرئیز زیر التوا ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت تمام معلوم اور نامعلوم کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین