پاکستان

عطاء الحق قاسمی اور روزنامہ جنگ کو سابق سفیر کے خلاف کالم کی اشاعت پر دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سفیر شیر افگن کیخلاف کالم میں بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ کو ایک ملین کا ہرجانہ شیر افگن کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کالم لکھنے والے عطا الحق قاسمی پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے، جنگ گروپ، میر شیک الرحمان بقیہ 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے۔ عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ جنگ اخبار میں معذرت چھاپنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ عطا الحق قاسمی نے یکم مئی 2008 کو چھپنے والے کالم میں شیر افگن پر الزامات عائد کیے تھے۔ کالم میں کہا گیا تھا کہ 1999 میں شیر افگن پاکستانی سفارتخانے کی عمارت 34 ملین میں بیچنا چاہتے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version