Uncategorized
بنوں واقعہ پر عطا تارڑ کا بیان احمقانہ اور مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بنوں واقعہ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بیان کو احمقانہ اور مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کا بیان احمقانہ اور مضحکہ خیز ہے۔ عطاء تارڑ کا بیان حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنوں احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن شامل نہیں تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعہ کی مذمت کی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بنوں حساس علاقہ ہے، گزشہ دنوں دہشتگرد کارروائی بھی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی کارروائی میں فوجی جوان اور سویلین شہید ہوئے۔ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کی بجائے اس پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ یہ لوگ اقتدار کے نہیں جیلوں کے اہل ہیں۔