ٹاپ سٹوریز
سراج الحق کے قافلے پر حملہ، 7کارکن زخمی، امیر جماعت اسلامی محفوظ، دھماکہ خودکش تھا، سکیورٹی ذرائع

بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر حملے میں 7 کارکن زخمی ہوگئے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سراج الحق ایک جلسہ عام کے لیے ژوب میں موجود تھے۔
جماعت اسلامی نے دعوی کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں سراج الحق محفوظ رہے، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے اس حملے کی ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کے ایک قافلے کے گرد لوگ جمع ہیں کہ اچانک دھواں اٹھتا ہے اور لوگ بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔
اس فوٹیج میں ایک شخص کی لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بارے میں جماعت اسلامی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ خود کش حملہ آور تھا۔
پولیس کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے خودکش حملہ آور کی جیکٹ کی باقیات ملی ہیں، جس سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ سراج الحق کا قافلہ ابھی ژوب میں داخل ہو رہا تھا جب دھماکہ ہوا، سراج الحق کی گاڑی قافلے کی کئی گاڑیوں سے پیچھے ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے، سراج الحق استقبالیہ ریلی کے ساتھ ژوب پہنچ رہے تھے اور انہیں ژوب میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور