ٹاپ سٹوریز
آڈیو لیکس ریفرنس، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کے معاملے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے 10 نومبر تک شوکاز نوٹس پر جواب طلب کیا گیا ہے۔+پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز سے متعلق زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔