Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آسٹریلیا بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ چیمئن بن گیا

Published

on

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

آسٹریلیا نے انڈیا کے سکور 240 کے جواب میں مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انڈیا اگرچہ اس ٹورنامنٹ میں اپنے سابقہ 9 میچ جیت کر ناقابلِ شکست ٹیم بن کر سامنے آیا اور پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن نے اسے فائنل کے لیے آئیڈل ٹیم بنا دیا تھا۔

انڈیا نے اپنے ہدف کا دفاع کافی جارحانہ انداز میں شروع کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کے اوپنرز کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر واپس پویلیئن پہنچا دیا۔

لیکن چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے ٹیم کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ انڈیا کی امیدوں پر اوس بن کر گرے۔

بظاہر ناقابلِ شکست شراکت میں انھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی تک پہنچا دیا تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہیڈ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 137 رنز بنائے۔

ان کے بعد آنے والے گلین میکسویل نے فیصلہ کن دو رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔

جب ٹیم نے 200 رنز بنا لیے تو انڈین شائقین نے مایوس ہو کر گروانڈ چھوڑنا شروع کر دیا۔

اس سے پہلے انڈیا نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی دعوت پر روہت شرما کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے۔

میچ میں آسٹریلیا کے بولرز نے متاثرکن کارکرگی دکھائی۔ انڈیا کے ٹاپ سکورر کے ایل راہل رہے جو 66 رنز بنا پائے۔ کوہلی نے عمدہ نصف سنچری بنائی جس کے بعد کمنز نے انھیں آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے سٹارک نے 55 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمنز نے 34 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیڈ کے شاندار کیچ نے روہت شرما کی اننگز کا خاتمہ کیا جنھوں نے 31 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین