ٹاپ سٹوریز

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز واپس لینے ہیں یا نواز شریف کو گرفتار کرنا ہے، نیب اگلی سماعت پر بتائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی بحالی پر سماعت کے دوران نیب کو نوٹس جاری کیا گیا،کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسکیوٹر نے نوٹس وصول کیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ نیب پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائیگا۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ نیب پراسکیوٹرنےعدالت میں یہ بھی بتایاکہ ادارےکا نوازشریف کوگرفتارکرنےکاکوئی ارادہ نہیں،اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے ،نیب پراسکیوٹر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version