Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، 3 افراد کے قصاص اور پولیس تشدد کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

Published

on

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پراعلیٰ  سرکاری شخصیت کی مراعات پر جوڈیشل کمیشن قائم  کردیا گیا، ممبران کمیشن اور سربراہی کمشن کی نامزدگی چیف جسٹس ہائی کورٹ کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن اعلیٰ سرکاری شخصیات کی مراعات کا ک از سر نو جائزہ لے گا، کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی نےرینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین